وزیراعلٰی اور گورنر پنجاب حاجی کیمپ کی جگہ پر قبضہ ختم کرائیں: جوائنٹ سیکرٹری حج

  وزیراعلٰی اور گورنر پنجاب حاجی کیمپ کی جگہ پر قبضہ ختم کرائیں: جوائنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لاہور کو حاجی کیمپ کا تحفہ دیں گے،جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش حاجی کیمپ لاہور کی زمین واگزار کرانے کے لیے سرگرم،ٹیم کے ساتھ حاجی کیمپ کی جگہ کا دورہ،جلد خوشخبری دینے کی نوید سنا دی،جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش نے حاجی کیمپ کی جگہ جہاں لینڈ مافیا قابض ہے کا دورہ کرنے کے بعد روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی کیمپ لاہور بہت پہلے بن جانا چاہئے تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب،گورنر پنجاب سے درخواست کریں گے کہ حاجی کیمپ کی جگہ پر قبضہ ختم کرائیں،50ہزار سے زائد عازمین لاہور سے حجاج مقدس جاتے ہیں،حاجی کیمپ کا کرایہ ساڑھے چار لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اہل لاہور کو حاجی کیمپ کا تحفہ دینے کے خواہش مند ہیں جس کے لیے کام جاری ہے انشاء اللہ بہترین حاجی کیمپ بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ بہت سی مشکلات حائل ہیں،ضیوف الرحمن کی دعاؤں سے مسئلہ حل ہو گا۔ 
جوائنٹ سیکرٹری حج 

مزید :

صفحہ آخر -