جعلی اکاونٹس کیس میں لیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع  

  جعلی اکاونٹس کیس میں لیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع  

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں لیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔ جمعرات کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے لیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 28 نومبر کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

 لیاقت قائم خانی

مزید : صفحہ آخر