قومی اسمبلی، اسلام آباد میں سود پر نجی قرضہ جات جاے کی ممانعت کا بل کثر ت رائے سے منظور

        قومی اسمبلی، اسلام آباد میں سود پر نجی قرضہ جات جاے کی ممانعت کا بل کثر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آ ئی این پی) قو می اسمبلی میں اسلام آباد دارلحکومتی علاقہ ممانعت برائے سود بابت نجی قرضہ جات بل2019،انسداد نشہ آور مواد (ترمیمی) بل، 2019 پیش کردئیے گئے، اسلام آباد دارلحکومتی علاقہ ممانعت برائے سود بابت نجی قرضہ جات بل2019 کے تحت کوئی بھی قرض فراہم کرنیوالاکسی کو فرد یا افراد کو گروپ کی صورت میں سود کی غرض سے قرضہ یا ایڈوانس لون فراہم نہیں کریگا اور نہ سود پر مبنی کاروبار کر یگا، خلاف ورزی کی صورت میں کم از کم تین سال قید اور زیادہ سے زیادہ دس سال قید ہو گی اور دس لاکھ تک جرمانہ عائد کیا جائیگا،انسداد نشہ آور مواد (ترمیمی) بل،2019 کے تحت کوئی بھی شخص نشہ آ ور مواد میتھمفیٹامین،آئس پیدا،تیار،کشید، بنا اور اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا،اس کی خرید و فروخت  اور نقل و حمل کی اجازت نہیں ہو گی، ایک کلو گرام سے زائدمواد میتھمفیٹامین برآمد ہونے کی صورت میں سزائے موت، عمر قید یا 14سال قید اور 10لاکھ تک جرمانہ عائد ہو گا۔ جمعرا ت کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن ثناء اللہ مستی خیل نے سود کی بنیاد پر کاروبار اور نجی رقوم کا لین دین اور قرضہ جات کی فراہمی ار ترسیلات کی سرگرمیوں کی ممانعت کا بل اسلام آباد دارلحکومتی علاقہ ممانعت برائے سود بابت نجی قرضہ جات بل  201ایوان میں پیش کیا، سپیکر نے بل کو ایوان میں پیش کرنے کی تحریک کی منظوری لی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا، بل کا مقصد نجی قرض شارکوں اور قرضہ دہندگان جو سود وصول کر رہے ہیں اور اس کی وصولی کیلئے قرض خوا ہوں کو تنگ کرتے ہیں، کی پیدا کردہ لعنت کو ختم کرنا ہے، بل کے تحت کوئی بھی قرض فراہم کرنے والاکسی کو فرد یا افراد کو گروپ کی صورت میں سود کی غرض سے قرضہ یا ایڈوانس لون فراہم نہیں کرے گا اور نہ سود پر مبنی کاروبار کر ے گا، خلاف ورزی کی صورت میں کم سے کم تین سال قید اور زیادہ سے زیادہ دس سال قید ہو گی اور دس لاکھ تک جرمانہ عائد کیا جائیگا، جو کوئی کسی قرض دار یا مقروض کو تنگ کرتا ہے تو اور سود ادا کرنے پر مجبور کرتا ہے تو اس کو 5سال قید کی سزا اور 5لاکھ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ ثناء اللہ مستی خیل ہی نے انسداد نشہ آور مواد ایکٹ1997میں مزید ترمیم کرنے کا بلانسداد نشہ آور مواد (ترمیمی) بل، 2019 بھی ایوان میں پیش کیا، بل کے تحت نشہ آ ور مواد میتھمفیٹامین،آئس پیدا،تیار،کشید، بنا اور اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا اور نہ ہی پیش کر سکے گا، ماسوائے طبی، سائنسی یا صنعتی مقاصد کے،اس کی خرید و فروخت اور نقل و حمل کی اجازت نہیں ہو گی، خلاف ورزی کی صورت میں دس سال تک سزا اور جرمانہ ہو گا، ایک کلو گرام سے زائدمواد میتھمفیٹامین برآمد ہونے کی صورت میں سزائے موت، عمر قید یا 14سال قید اور 10لاکھ تک جرمانہ عائد ہو گا۔
قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -