فضائی آلودگی میں نئی دہلی بدستور پہلے کراچی دوسرے نمبر پر آ گیا

   فضائی آلودگی میں نئی دہلی بدستور پہلے کراچی دوسرے نمبر پر آ گیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ائیرکوالٹی انڈیکس میں کراچی فضائی آلودگی کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ کراچی میں صحرائی ہواؤں کے باعث حد نگاہ متاثر، فضا میں زہریلے ذرات کی تعداد 373 تک تجاوز کرگئی۔ داؤد سینٹر کے قریب فضا میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔’پاکستان ائیرکوالٹی اِنیشی ایٹو‘ کا کہنا ہے کہ کراچی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ شہر میں سب سے زیادہ آلودہ مقام داؤد سینٹر کے اطراف کا علاقہ ہے جہاں فضا میں زہریلے ذرات کی تعداد 373 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔حد نگاہ کی مناسب حد عموماً 5 سے 7 کلومیٹر ہوتی ہے لیکن گزشتہ روز کراچی میں حد نگاہ 2 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

فضائی آلودگی 

مزید : صفحہ آخر