وزیراعلیٰ پنجاب کاڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی کی والدہ، افسانہ نگار حامد سراج اور سابق سینیٹر دلاور عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی حامد جاوید کی والدہ، افسانہ نگار حامد سراج اور سابق سینیٹر دلاور عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن حامد جاوید کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے بچھڑنے کا دکھ کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے ممتاز فکشن رائٹر اور ادیب محمد حامد سراج کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حامد سراج مرحوم کی ادبی خدمات قابل تحسین ہیں جنہیں فراموش نہیں جاسکتا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سابق سینیٹر اور سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین دلاور عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر جمیل اور ایصال ثواب کی دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم دلاور عباس کی سیاسی و سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
وزیراعلیٰ/اظہار تعزیت