صحرائے تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6خواتین سمیت 22افراد جاں بحق 

  صحرائے تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6خواتین سمیت 22افراد جاں بحق 

  



مٹھی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھر کے مختلف دیہاتوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔ صحرائے تھر کی مختلف تحصیلوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے اور 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہوا، جہاں 8 افراد جاں بحق جب کہ 61 مویشی ہلاک ہوئے۔ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہانے والوں میں 6 خواتین شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو، منور سنگراسی،جوستنگھ ٹھاکر، سکھاں سومرو، مشتاق علی سومرو، چندری آسن داس اور نیتو بھیل اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ساتھ ہی ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

 آسمانی بجلی

مزید : علاقائی