اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ پر فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 6افرا د شہید 

  اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ پر فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 6افرا د شہید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ(آن لائن)غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس میں حالیہ دنوں میں شدت آئی ہے، تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے۔دو روزکے دوران اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ ان شہداء میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسرائیل نے تین روز میں اب تک 50 سے زیادہ فضائی حملوں اور زمینی دستوں کی 20 سے زائد کارروائیوں میں غزہ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس میں درجنوں مکانات بھی تباہ ہو گئے۔
اسرائیلی جارحیت

مزید :

علاقائی -