دنیا بھر میں 90فیصد مسلمان دہشتگردی کا شکار، فرانسیسی رپورٹ

   دنیا بھر میں 90فیصد مسلمان دہشتگردی کا شکار، فرانسیسی رپورٹ

  



پیرس(آئی این پی)فرانس میں کیے جانے والے ایک تحقیقی مطالعے میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ 1979میں سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر حملے کے بعد سے اگست 2019تک دنیا بھر میں شدت پسندوں کی "دہشت گرد کارروائیوں کا شکار ہونے والے افراد میں سے 90%مسلمان ہیں۔تحقیقی مطالعے پر مشتمل یہ رپورٹ "پولیٹیکل کرییٹوٹی فاؤنڈیشن" کی جانب سے تیار کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران شدت پسند تنظیموں نے دہشتگردی کی 33769کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں 167096افراد ہلاک اور 151431زخمی ہوئے۔پیرس حملوں کے چھ برس پورے ہونے پر رواں ہفتے کے آغاز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 89.1%دہشت گرد کارروائیاں مسلم ممالک میں ہوئیں اور اس کا شکار ہونے والے مجموعی افراد میں سے 91.2%مسلمان ہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش تنظیم کی جانب سے یورپ کو خون میں نہلا دینے والی کارروائیوں میں سے 54% فرانس میں ہوئیں۔

فرانسیسی رپورٹ

مزید : علاقائی