مقدمہ کے اندراج میں تاخیر، ذمہ دار اہلکار وں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہو گی: عبادت نثار

      مقدمہ کے اندراج میں تاخیر، ذمہ دار اہلکار وں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)شہریوں کو درپیش مسائل اور شکایات کے فوری حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈلیوری کے عمل کو بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہوسکے۔ اسی سلسلے میں اے آئی جی کمپلینٹس عبادت نثار نے سنٹرل پولیس آفس آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ، شیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا، وہاڑی اور لاہورسمیت دیگر شہروں سے آنے والوں کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔اے آئی جی کمپلینٹس نے وہاڑی سے آئی ثمینہ بی بی، لاہور کی آمنہ بی بی اورننکانہ کے محمد جاوید سمیت دیگرشہریوں کی درخواستوں پر فوری اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ اسی طرح سرگودھا کے شہری چن سلطان کی تیسری بار تبدیلی تفتیش کی درخواست انویسٹی گیشن برانچ کو بھجوادی گئی۔ شہریوں نے اندراج مقدمہ، تبدیلی تفتیش سمیت مختلف مسائل کے حوالے سے کاروائی کے لئے درخواستیں دی تھیں جن پر فوری کاروائی کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ اے آئی جی کمپلینٹس عبادت نثار نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے 8787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ کال، ایس ایم ایس یا ڈاک شکایات رجسٹر کروانے کے علاوہ صبح 9 سے4 بجے کے دوران سنٹرل پولیس آفس بھی آ سکتے ہیں اور اپنی شکایات درج کروانے کے لئے انہیں کسی سفارش یا پہلے سے وقت لے کر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 انہوں نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سنٹرل پولیس آفس میں صوبے بھر کے شہریوں کی شکایات سنی اور انکے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں اور شکایات کے حل کے سسٹم کو موثر مانیٹرنگ کے ذریعے بہتر سے بہتر بنایا جار ہا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -