فیکٹری ایریا،نامعلوم افراد موٹر سائیکل سوار کو قتل کرکے فرار

   فیکٹری ایریا،نامعلوم افراد موٹر سائیکل سوار کو قتل کرکے فرار

  



 لاہور(کر ائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار صفدر کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ صفدر کے دن دیہاڑے بہیمانہ قتل پر ورثا اور اہل علاقہ نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جس سے ٹریفک کانظام معطل ہو کر رہ گیا۔پولیس نے مظاہرین کو جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہو گئے۔بتایا گیاہے کہ والٹن روڈکا تاجرصفدر موٹر سائیکل پر سوار اپنی بیوی کو لینے کوٹ لکھپت جا رہا تھا کہ 2نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے صفدر کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کے بھائی کے مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے جبکہ ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کا پلاٹ کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔

مزید : علاقائی