جرائم کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں تیز کی جائے،ڈی آئی جی آپریشنز

جرائم کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں تیز کی جائے،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سرکل افسران کرائم کنٹرول اورلاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے سپروائزری کردار کو مزید موثر بنائیں۔ سٹریٹ کرائم سمیت مختلف جرائم کی سرکوبی کیلئے انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی اور سنگین وارداتوں پر قابو پانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی اور مربوط لائحہ عمل اپنایا جائے۔تعلیمی اداروں کے گرد منشیات کا دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون مزید تیز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ تین سرکلز کی انسدادِ کرائم جائزہ میٹنگ کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید،ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی حفیظ الرحمٰن،ایس ڈی پی او سرور روڈ اے ایس پی ڈاکٹر بشریٰ جمیل اورایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن اے ایس پی آصف بہادر نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سرکل افسران اپنے متعلقہ تھانوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور ایس ایچ او ز کی کارکردگی کومانیٹرکریں۔
 اشفاق خان نے کہا کہ اشتہاری وعادی مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائیں۔تھانوں میں نصب تمام کیمرے فنکشنل اور ریکارڈنگ محفوظ بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں انڈرٹرائل قیدیوں کے ساتھ ضابطہ اختیار کے مطابق طرزِ عمل اپنائیں۔سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے زیرتحت تھانوں کے عملے کی باقاعدگی سے بریفنگ کریں۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ پولیس سٹیشنز کی صفائی ستھرائی اور انہیں کلین اینڈ گرین بنانے میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔ 

مزید :

علاقائی -