شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالے ملزم شعیب قمر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

 شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالے ملزم شعیب قمر کے جسمانی ریمانڈ میں ...

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے شریف فیملی کے لئے مبینہ منی لانڈرنگ کرنے والے ملزم شعیب قمر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید11 روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے دوبارہ 25 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،جس پر عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ 70 روز ہوچکے ہیں،اب کیا تفتیش کرنی ہے؟جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ گلف شوگر ملز کے اکاؤنٹس سے ملزم بھاری ٹرائزیکشن کرتا رہا، ملزم شعیب قمر کو فضل داد، قاسم قیوم بھی رقم منتقل کرتے رہے، ملزم شریف فیملیز کے مختلف اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کرتا رہاہے،اس ضمن میں مزید تفتیش درکارہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی