سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن،84ملزم گرفتار 

    سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن،84ملزم گرفتار 

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران جرائم میں ملو ث84ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 موٹر سائیکل،4پسٹلز،6 موبائل فونز اور50 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران25 ملزمان کے قبضہ سے20پسٹلز،2 کلاشنکوف،3 رائفلز اور گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران18 ملزمان کے قبضہ سے 2کلوگرام سے زائدچرس،1.5کلو گرام بھنگ اور148 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔قتل،اغوا،ڈکیتی، چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 16 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ7 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر7 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔  

مزید : علاقائی