مناواں، اراضی کا تنازع، قبضہ مافیا 50سالہ خاتون کو قتل کر کے فرار

        مناواں، اراضی کا تنازع، قبضہ مافیا 50سالہ خاتون کو قتل کر کے فرار

  



  لاہور(کر ائم رپورٹر)مناواں میں قبضہ گروپ  50 سالہ بیوہ خاتون عالیہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر کے فرار ہو گیا۔پولیس نے ملزمان کے فرار ہونے کے بعد نعش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔بتایا گیاہے کہ موضع ڈوگراں میں قبضہ گروپ کے سرغنہ وقار گجر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عالیہ کی زمین پرقبضہ کر رہا تھا۔عالیہ بی بی نے ایس پی کینٹ کو درخواست دی اور بتایا کہ مقامی پولیس قبضہ گروپ سے ساز باز ہے۔

 ایس پی کینٹ نے دونوں پارٹیوں کو گزشتہ روز اپنے دفتر طلب کیا جہاں سے دونوں پارٹیاں واپس جا رہی تھیں کہ مناواں میں مقامی پولیس کی موجودگی میں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عالیہ بی بی کو ہلاک کر دیا پولیس اہلکار اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ گھڑے ہوئے اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ان پر ملزم پارٹی کی سرپرستی کا الزام غلط ہے اس کیس میں ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے

مزید : علاقائی