بچوں کی لڑائی پر پولیس اہلکارکا   ساتھیوں کی مدد سے ہمسایوں پر  تشدد

بچوں کی لڑائی پر پولیس اہلکارکا   ساتھیوں کی مدد سے ہمسایوں پر  تشدد

  



 لاہور(کر ائم رپورٹر)گلشن کالونی نواں کوٹ میں بچوں کی لڑائی پر پولیس اہلکار نے ساتھیوں کی مدد سے شہزاد اسکی والدہ،بیٹی اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،نواں کوٹ پولیس شہزاد کی رپورٹ پر کانسٹیبل نصیر سمیت 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ شہزا د کے بچوں کا محلے میں جھگڑا ہوا تب مسلح پولیس اہلکار نصیر ساتھیوں آصف، صفدر،رفیع لاہار،وغیرہ کے ہمراہ اس کے گھر سے بلایا اور تشدد کرنا شروع کر دیا۔شہزاد کی والدہ بیٹی اور بہن شور سن کر باہر آئے تو شہزاد کو بچانے کی کوشش میں ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، محلے دار اکھٹے ہونے پر پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کر دی اور ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔

مزید : علاقائی