ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پرکار ٹرالر سے ٹکرا گئی،حادثے میں 4 افرادزخمی

ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پرکار ٹرالر سے ٹکرا گئی،حادثے میں 4 افرادزخمی

  



شیخوپورہ (بیورورپورٹ)ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پر تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی،حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور FWO کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد DHQ شیخوپورہ منتقل کر دیا-زخمیوں میں 3 افراد کو FWO نے ہسپتال منتقل کیا جبکہ کار میں پھنسے 1 شخص کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے باہر نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا-تیز رفتار کار لاہور سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی کہ ہرن مینار انٹرچینج سے 4 کلومیٹر اسلام آباد کی طرف آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے کار میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مزید : علاقائی