پولیس کے چھاپے، تعلیمی اداروں کے باہر 713 منشیات فروش گرفتار

    پولیس کے چھاپے، تعلیمی اداروں کے باہر 713 منشیات فروش گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ شہر بھر کے تعلیمی اداروں کے گرد نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔لاہور پولیس نے ابتک713 منشیات فروش گرفتار کرکے688مقدمات درج کئے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے149، کینٹ ڈویژن136، سول لائن ڈویژن61، صدر ڈویژن148، اقبال ٹاؤن ڈویژن98جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے121ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے243کلوگرام سے زائد چرس،1240نشہ آور کیپسول،400.5 گرام آئس، 963گرام ہیروئن،24کلوگرام سے زائد افیون، 11کلوسے زائد بھنگ اور6133 لِٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔

مزید : علاقائی