ایس ایس پی آپریشنز کا عدالتوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ایس ایس پی آپریشنز کا عدالتوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے شہر کی مختلف عدالتوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید نے کینٹ کچہری کا دورہ کیا۔ انہوں نے کچہری کے بخشی خانہ سمیت مختلف شعبوں میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں مزید الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ ایس پی کینٹ ڈویژن صفدر رضا کاظمی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : علاقائی