حادثات سے بچاؤ کیلئے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، سی ٹی او

حادثات سے بچاؤ کیلئے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، سی ٹی او

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ہماری نئی نسل بہت باصلاحیت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔ آپ پاکستان کے اچھے شہری بنیں اور ملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں، خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے ریفاء یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا حادثات سے بچاؤ کیلئے تمام شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، شہریوں کو محفوظ اور صاف راستہ دینے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اچھا ڈرائیور وہ ہے جو سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کرے،اچھی ڈرائیونگ اسی وقت ہوتی ہے جب شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں،دوران ڈرائیونگ لین لائن،سٹاپ لائن اور ٹریفک سگنل کی پابندی بے حد ضروری ہے۔مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جاسکتا ہے ہمیں ٹریفک قوانین پر من و عن عمل پیرا ہوتے ہوئے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہیے، ،انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے حادثات سے بچاؤ مہم شروع کیں گئیں ہیں۔

،ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر ٹریفک آگاہی کے بعد کریک ڈاؤن سے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کام سختی سے نہیں کیا جا نا چاہیے،یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک تعلیمات کا پرچار کریں،ہمیشہ اپنی لین میں رہتے ہوئے گاڑی چلائیں،دوران ڈرائیونگ جلد بازی کا مظاہر ہ نہ کریں کیونکہ،جلد بازی اور کسی کا حق سلب کرنے سے اکثر و بیشتر حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں اور ان پاسداری کرنے میں انہی کا فائد ہ ہے۔سی ٹی اونے کہا کہ سڑکوں پر شہریوں کا برتاؤ کسی بھی ملک کے معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ٹریفک پولیس کے افسران کو شہریوں سے محبت، خلوص اورعاجزی سے پیش آنے کی تربیت و تلقین کی جاتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات وقت کی قدر کریں،اساتذہئ کرام کا ادب اور والدین کے فرمانبردار بنیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے حادثات جنم لیتے ہیں لہٰذا ان قوانین کی پابندی کریں۔ آج ہمارے ملک کو بڑے ناموں کے بجائے اچھے شہریوں کی ضرورت ہے۔ آپ بھی اچھے شہری بنیں اور وطن عزیز کی ترقی کیلئے اپنے حصے کا کام کریں۔ پرنسپل کالج نے ٹریفک آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری بے حد ضروری ہے۔سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے،۔سمینار کے دوران سی ٹی او نے محفوظ ڈرائیونگ اور قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے پر میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔لیکچر کے اختتام پر کینال روڈ پر ٹریفک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفر کو پیغام دینا تھا۔

مزید : علاقائی