گرانفروشی، ڈی سی کاؤنٹر کی عدم فراہمی اور ناقص اشیاء کی فروخت پر 5بڑے سٹوروں کے مینجر گرفتار

گرانفروشی، ڈی سی کاؤنٹر کی عدم فراہمی اور ناقص اشیاء کی فروخت پر 5بڑے سٹوروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل  رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ طارق کیش اینڈ کیری سندر روڈ پر چیکنگ کے دوران ڈی سی کاؤنٹر کی عدم فراہمی،ڈی سی کاؤنٹر مینٹین نہ ہونے پر 12000 روپے کے جرمانے عائد کئے اور مینجر کو گرفتار کروا دیا۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے سٹی سٹور سندر روڈ پر چینی کی عدم دستیابی اور گراسری کی کوالٹی اور معیار بہتر نہ ہونے پر 10000 روپے جرمانہ کیا اور مینجر کو گرفتار کروا دیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے جلال سنز فیصل ٹاؤن میں 90 روپے فی کلو میں چینی فروخت ہونے پر مینجر کو گرفتار کروادیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کالج روڈ ٹاؤن شپ سے 1200روپے فی کلو گوشت بیچنے والیقصاب کو بھی گرفتار کروایا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن نے عروش کیش اینڈ کیری کے مینجر کو 220 روپے فی کلو کے حساب سے گھی فروخت کرنے پر گرفتار کروایا اورمنیجر یورو سٹور کو 75 روپے چینی فروخت کرنے پر گرفتار کر وادیا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزمی منڈی کاچھا  میں پیاز اور ٹماٹر کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے یو سی 126 گارڈن ٹاؤ اور کسان پلیٹ فارم کا بھی دورہ کیا۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے رائیونڈ ماڈل بازارمیں کسان پلیٹ فارم اور شکایت کیمپ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی قیمتوں میں رعایت تھی، پالک پر 08 روپے، کدو  7روپے، گوبھی پر  4 روپے، کریلا پر  6 روپے رعایت تھی ۔تحصیل رائیونڈ میں 125 مقامات کو چیک کیا گیا23 خلاف ورزیاں پائی گئیں 129000 روپے کے جرمانے،09 ایف آئی آردرج کر کے 02 افراد کو سیدھا جیل بھیجا گیا،تحصیل سٹی میں 198 مقامات کو چیک کیا گیا.31 خلاف ورزیاں پائی گئیں.82500 روپے کے جرمانے اور.08 ایف آئی آر درج کر کے 07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی  دانش افضال نے صدر بازار، دھرم پورہ بازار میں پرائس کنٹرول شکایت کیمپ اور یو سی 04 میں ڈینگی لاروا کو چیک کرنے کے لئے دورے کئے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر سٹاف کی حاضری کو چیک کیا