عملہ صفائی کی صحت اور حفاظت کے لئے ایک روزہ آگاہی تقریب

    عملہ صفائی کی صحت اور حفاظت کے لئے ایک روزہ آگاہی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں صفائی کے امور سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز کی صحت و حفاظت کیلئے علی پارک، بھوگیوال روڈ پر ایک روزہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی و سموگ آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ البیراک ٹیم نے سموگ بننے کی وجوہات،اس کے انسانی زندگی پر اثرات اور تدارک کیلئے عملی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر ورکرز سے درخواست بھی کی گئی کہ فیلڈ میں آگ لگے کوڑے سے متعلق اپنے منیجر کو فوری رابطہ کریں۔ البیراک اسسٹنٹ منیجر سہیل محمود کا کہنا تھا کہ سینٹری ورکرز فیلڈ آپریشنز کے دوران بالعموم اور سموگ کے دوران بالخصوص فیس ماسک کا لازمی استعمال کریں۔


 البیراک اسسٹنٹ منیجرز سلمان اعجاز، ذولقرنین اکبر اور سینٹری ورکرز بھی اس موقع پر مو جود تھے۔