نوازشریف کی طرح زردار ی کو بھی سہولیات دی جائیں،بیلم حسنین

نوازشریف کی طرح زردار ی کو بھی سہولیات دی جائیں،بیلم حسنین

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ اقتدار میں انسان پہچانا جاتا ہے، حکومت ہر کسی کے جان و مال کی ذمہ دار ہوتی ہے، نواز شریف کی طرح آصف زرداری کو بھرپور طبی سہولیات دی جائیں کیونکہ وہ شدید بیمار ہیں۔ 

بیگم بیلم حسنین نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری نے پاکستان کی ریکارڈ توڑ جیل کاٹی ہے اور اب بھی جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ آصف زرداری کو فوری آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکومت جواب دے کہ پاکستانی سیاست میں تمام قربانیاں بھٹو خاندان سے لینی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1