شیخ زاید ہسپتال میں ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی سرگرمیاں

        شیخ زاید ہسپتال میں ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی سرگرمیاں

  



لاہور(جنرل رپورٹر)دنیا بھر میں ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر آگہی و شعور بیدار کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔شیخ زاید ہسپتال لاہور میں بھی اسی سلسلہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح چیئرمین اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر متین اظہار نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عظیم تاج، ڈاکٹر علی رفیق مرزا، ڈاکٹر ثمینہ روحی ناز، ڈاکٹر عظمی، ڈاکٹر عالیہ، ڈاکٹر ام بلقیس، ڈاکٹر عبدالجبار، ڈاکٹر یحییٰ، ڈاکٹررضوان اور مسز رائیبیل کنسلٹنٹ ڈائیٹیشن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ میڈیکل کیمپ میں عوام الناس کی بڑی تعداد کو مفت شوگر، بلڈ پریشر، ایچ بی اے ون سی، پاؤں کے معائنہ سمیت دیگر ٹیسٹوں کی سہولت دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر متین اظہار کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور متوازن طرز زندگی اپنا کر ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں شیخ زاید ہسپتال کے نمایاں مقامات پر شوگر کے مرض سے آگہی سے متعلق بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1