تمام اضلاع میں انسانی حقوق کی کمیٹیوں کو فعال کر دیا،اعجاز عالم

تمام اضلاع میں انسانی حقوق کی کمیٹیوں کو فعال کر دیا،اعجاز عالم

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ پنجاب نے انسانی حقوق کی پالیسی، لیبر پالیسی اور ایکشن پلان کے ساتھ خواتین اور بچوں کے تحفظ، فلاحی بیورو کے بارے میں کمیشن بھی قائم کردیا ہے جبکہ حکومت پنجاب نے تمام اضلاع میں انسانی حقوق کی کمیٹیو ں کو بھی فعال کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی تقریبات سے تمام صوبوں کے مابین اعتماد اور ہم آہنگی میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا اور صوبہ پنجاب اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر دیگر تمام صوبوں کی معاونت جا ری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے صوبوں کے مابین انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے دو روزہ سیشن کے اختتامی اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1