کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے حسنی نظریہ پر عمل کرنا ہو گا،شریف الدین

کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے حسنی نظریہ پر عمل کرنا ہو گا،شریف الدین

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے ضلعی صدر شر یف الدین قذافی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر 100 دن گزر جانے کے با وجودکشمیری مسلمانوں،بچوں خواتین کا قتل اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کاسلسلہ جاری ہے،ایل او سی پر بھارت کی جارحیت کو جواز بناکر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونا ہوگا، اُنہوں نے کہا کہ ظالم وجابر کے خلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کو انصاف وحقوق دلاناحسینیت ہے،کشمیر کے مسلمانوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہوکر ظالم وجابر انسانیت کے دشمن مودی سے نجات دلانا ہوگی،انہوں کا کہنا تھا کہ اتحاد ویکجہتی کو فروغ اور احترام انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

شریف الدین

مزید : میٹروپولیٹن 1