پروفیسر طلعت نصیر کی قیادت میں ایجوکیشن یونیورسٹی ترقی کریگی،راجہ یاسر

      پروفیسر طلعت نصیر کی قیادت میں ایجوکیشن یونیورسٹی ترقی کریگی،راجہ یاسر

  



لاہور (لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) کو بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) کی مثالی قیادت میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن پاکستان کی ایک بہترین جامعہ بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کی بہتری کے لئے اس کے ایکٹ میں ضروری ترامیم کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکشن کے تمام کیمپسز خصوصاً اٹک، وہاڑی اور جوہر آباد کیمپس کی تعمیر و ترقی کے لئے صوبائی حکومت مزید فنڈز فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنے منشور کے مطابق عمل پیرا ہوتے ہوئے تمام جامعات کے سربراہان کو قابل حصول اہداف دے کر ان کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیتی رہے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نظریے کے مطاق یونیورسٹی آف ایجوکیشن فروغ تعلیم، تحقیق اور پالیسی سازی کے حوالے سے گورننس کے اعلی اصولوں پر کاربند رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1