غزہ میں وحشیانہ حملوں نے صیہونی حکومت کا خونی چہرہ بے نقاب کیا،قاسم شمسی

غزہ میں وحشیانہ حملوں نے صیہونی حکومت کا خونی چہرہ بے نقاب کیا،قاسم شمسی

  



لاہور(لیڈی رپوٹر)فلسطین میں غزہ پٹی پر ایک بار پھر ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل نے وحشیانہ حملے کئے ہیں۔اسرائیل کی تازہ ترین فضائی جارحیت میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے بہا ابوالعطا سمیت درجنوں نہتے مظلوم فلسطینیوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔مرکزی صدر آئی ایس او سید محمد قاسم شمسی نے غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے غزہ پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں وحشیانہ حملوں نے صیہونی حکومت کے خونی چہرے کو بے نقاب کردیا ہے اور اس وحشیانہ بربریت پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل افسوس اور لائق مذمت ہے اسلامی ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فقط بیانات کی حد تک اس جارحیت کی مذمت نہ کی جائے بلکہ جانبداری کے حصار سے باہر نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے برسوں سے اسرائیلی ظلم کی چکی میں پسنے والے فلسطینیوں کا محاصرہ ختم کروایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1