صوبائی وزیر زکوٰۃ کی کھلی کچہری،عوامی شکایات پر فوری احکامات

صوبائی وزیر زکوٰۃ کی کھلی کچہری،عوامی شکایات پر فوری احکامات

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر زکوۃوعشر میاں شوکت علی لالیکاکی پارٹی سیکرٹریٹ آمد، کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا گیا، عوام اور کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے، بعدازاں صوبائی وزیرنے نورخان بھابھہ کی قیادت میں ساؤتھ پنجاب کے وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایڈوائزر ٹو منسٹر علی رضانقوی،ندیم چوہدری، حیدر علی، چوہدری امین، محمد رضوان، عاصم شاہ، محمد عارف، رانا اختر حسین، محمد کامران سمیت دیگر رہنماء و کارکنان موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1