پوسٹل سرکل ریجنل آفیسرز یونین کے الیکشن الفتح گروپ نے پینل کا اعلان کر دیا

  پوسٹل سرکل ریجنل آفیسرز یونین کے الیکشن الفتح گروپ نے پینل کا اعلان کر دیا

  



لاہور (پ ر)ایپکوآل پاکستان پوسٹل سرکل ریجنل آفیسز ایمپلائز یونین سی بی اے کے 20 نومبر کو ہونے والے الیکشن کے لئے سرکل آفس لاہور کے الفتح گروپ نے اپنے پینل کا اعلان کر دیا۔ پینل میں جاوید اقبال مرکزی نمائندہ، سرکل صدر عمیر رضا، سرکل، جنرل سیکرٹری اویس انور، پبلسٹی سیکرٹری ٹکے خان، رشید احمد سرکل فنانس سیکرٹری اور دس کونسلر شامل ہیں۔ سٹاف نے فیصلہ کیا کہ الیکشن میں افتح گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1