پیپلز پارٹی کے قائدین اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کر یں گے،وقاص منشاء پرنس

پیپلز پارٹی کے قائدین اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کر یں گے،وقاص منشاء پرنس

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنماء و کارکن وقاص منشاء پرنس نے آصف علی زرداری کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے آج ایک بارپھر ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی اصل جماعت ہے جو اصولوں پر سمجھوتا کرنے کی بجائے حق،سچ پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی آصف علی زرداری پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے جس کا کوئی نتیجہ نا نکل سکا اور آج بھی جب حکومت کے بس میں کچھ نہیں تو انہوں نے پیپلز پاڑت کے قائد آصف علی زرداری پر جھوٹا مقدمہ بنا کر انہیں جیل میں ڈال رکھا ہے۔جو یقیناً قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1