سابق وفاقی وزیر محمود علی کی برسی پر خصوصی نشست آج ہو گی
لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک پاکستان کے رہنما، بانی صدر تحریک تکمیل پاکستان اور سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان محمود علی مرحوم کی 13ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی نشست آج 10 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو رہی ہے جس کی صدارت وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس میاں محبوب احمد کریں گے۔
نشست کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک تکمیل پاکستان کے اشتراک سے کیا ہے۔