تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، 10ٹرک سامان ضبط، 30ہزار جرمانہ 

    تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، 10ٹرک سامان ضبط، 30ہزار جرمانہ 

  



  لاہور (جنرل رپورٹر)کمشنروایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی ایم سی ایل کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آباد زون اسکواڈ نے فیروز پور روڈ سے۔راوی زون اسکواڈ نے شاہدرہ جی ٹی روڈ۔ عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے علامہ اقبال روڈ دھرمپورہ،داتا زون اسکواڈ نے گنگا رام، اردو بازار، اسلام پورہ، گلبرگ زون اسکوا ڈنے شیر پاؤ بازار،شالامار زون اسکواڈ نے بھوگیوال،نشتر زون اسکوا ڈنے کاہنہ نو، واہگہ زون اسکوا ڈنے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 1000 روپے جرمانہ کیا۔علامہ اقبال زون اسکواڈ نے ملتان روڈ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 10ٹرک سامان ضبط کیا اور تقریباً 30 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1