فضل الرحمن نے اپنی سیاست کو بند گلی میں دھکیل دیا،ہمایوں اختر

  فضل الرحمن نے اپنی سیاست کو بند گلی میں دھکیل دیا،ہمایوں اختر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاست کو بند گلی میں دھکیل لیا ہے اور عوام کے معمولات اور کاروبار زندگی کو مفلوج کرنے کی کوشش ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، نواز شریف کو حکومت نے انسانی بنیادوں پر آسان راستہ فراہم کیا ،نواز شریف کیخلاف عدالتوں میں جو کیسز موجود ہیں وہ 7ارب روپے سے کہیں زیادہ رقوم کے ہیں او رجس شورٹی بانڈ کا تقاضہ کیا گیا ہے وہ انہیں مختلف کیسز میں ہونے والے جرمانوں کی رقم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان اپنے مطالبات کے حوالے سے پہلے دن سے تذبذب کا شکار ہیں۔

اور وفاقی دارالحکومت میں پڑاؤ ختم کرنے کے بعد ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلان ان کی بد حواسی کا منہ بولتا ہے۔ اگر عوام کے زندگی کے معمولات میں دخل او رکاروبار کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرور حرکت میں آئیں گے اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔ ایسے حالات میں جب سٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے،معیشت کے حوالے سے عالمی اداروں ے کی حوصلہ افزا رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

ہمایو ں اختر

مزید : میٹروپولیٹن 1