ا مت مسلمہ کی تنزلی کی واحد وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے،علامہ ناصر عباس

ا مت مسلمہ کی تنزلی کی واحد وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے،علامہ ناصر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم ولادت حضرت محمد ؐ و امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رسول اللہ ؐ اور اہل بیت اطہار علیہم السلام سے تمسک ہی دنیاوی و اخروی نجات کی ضمانت ہے۔نبی کریم ؐ کی ذات اقدس امت مسلمہ کے لیے مرکز اتحاد ہے۔امت مسلمہ کی تنزلی کی واحد وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔رسول کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے عالم اسلام باہمی تنازعات سے چھٹکاراحاصل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر نفاق کا درس دینے والے مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں، دشمن ہیں۔

حضرت محمد ؐ کی تعلیمات عصبیت وفرقہ واریت کی نفی کرتی ہیں۔

 خاتم النبیینؐ وہ ذات مقدسہ ہیں جنہوں ؐ نے جانی دشمنوں کو بھائی بھائی کے مثالی رشتے میں بدلااور ایک فلاحی ریاست قائم کر کے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرایا۔

 پْرامن معاشرے کے قیام اور رواداری کے فروغ کے لیے تعلیمات نبویؐ پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔