سکولوں کے بچوں اور موٹر سائیکل سواروں میں ماسک تقسیم کئے جائیں،کیپٹن(ر) عثمان

      سکولوں کے بچوں اور موٹر سائیکل سواروں میں ماسک تقسیم کئے جائیں،کیپٹن(ر) ...

  



لاہور(پ ر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیپٹن(ر) عثمان نے سموگ میں حالی اضافہ کے باعث سموگ سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے زیادہ متاثرہ علاقوں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہاور فیصل آباد میں جامع اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تعاون سے سکول کے بچوں اور موٹر سائیکل سواروں میں ماسک او رسموگ آگاہی مواد تقسیم کیا جائے۔سکولوں میں اسمبلی کے وقت سموگ سے متعلق آگاہی دی جائے اور ماسک تقسیم کئے جائیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی نگرانی میں ہیلتھ کیئر پرووائڈرز اور ٹریفک رش والے چوکوں میں ماسک تقسیم کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1