تحریک پاکستان کے کارکنان علی محتشم اور سردار محمد چوہدری کی برسی پر قرآن خوانی

تحریک پاکستان کے کارکنان علی محتشم اور سردار محمد چوہدری کی برسی پر قرآن ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تحریک پاکستان کے کارکن علی محتشم کی 12ویں اور ٹرسٹ کے عہدیدارو سابق آئی جی پنجاب پولیس سردار محمد چوہدری کی 16 برسی کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے احاطے میں واقع زمان مسجد میں محفل قرآن خوانی ہوئی۔

اس روحانی محفل کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریکِ پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔اس موقع پر تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، سیکرٹری شاہد رشید، محمد سرور چوہدری، نواب برکات محمود، نظریہئ پاکستان ٹرسٹ اورتحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران وکارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبڑی تعدادمیں موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1