سیف سٹیز اتھارٹی کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے ضلع ڈی جی خان سمیت 6 نئے شہروں کے فنڈ جاری نہ کئے گئے جس کے باعث تمام منصوبے تاخیر کا شکار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈی جی خان، تونسہ، راولپنڈی، مری، ننکانہ اور چونیاں میں لاہور کی طرز پر منصوبہ بنایا۔ محکمہ داخلہ کی عدم دلچسپی اور محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔