سینئرصحافی اطہر مسعود کے چھوٹے بھائی پولیس انسپکٹر حاجی عبدالشکور سپردخاک
لاہور(پ ر)روزنامہ جنگ اور روزنامہ پاکستان کے سابق گروپ ایڈیٹر اطہر مسعود کے چھوٹے بھائی حاجی عبدالشکور انسپکٹر پنجاب پولیس قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ گزشتہ روزچوہنگ پنجاب پولیس ٹرئننگ انسٹی ٹیوٹ کی گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں پولیس حکام، افسران،اہلکاروں، صحافی، سماجی ودیگر مکاتب فکر سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو چوہنگ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی، نعیم مصطفی جوائنٹ ایڈیٹر،پرویز بشیر،رئیس انصاری،جواد ملک، امداد بھٹی،زاہد علی خان،ندیم قمر،ناصر شامی،فیصل چودھری،امتیاز احمد،دبیر بٹ،محسن مسعود،احسن مسعود، حسن مسعودودیگر نے شرکت کی۔