ناموس رسالتؐ کیلئے قربانی دینے کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا،علماء

ناموس رسالتؐ کیلئے قربانی دینے کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا،علماء

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ شاہدرہ کے زیراہتمام تین روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجدنمرہ بھلے ڈسنوال شاہدرہ میں ہوا کورس میں مرکزختم نبوت چناب نگر کے شیخ الحدیث مولانا غلام رسول دینپوری، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، ناظم نشرو اشاعت لاہور مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا سید جنید بخاری، مولانا محمدرفاقت و دیگر علماء اور عوام نے شرکت کی۔ ختم نبوت کورس میں عقید ہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت، حیات سید نا عیسی ٰ علیہ السلام، کذبات مرزا ودیگر مختلف موضوعات پر علماء نے لیکچرز دیے۔علماء نے لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ناموس رسالتؐ کے لیے قربانی دینے کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1