1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی۱ٓج فیصل آباد میں ہوگی
فیصل آباد(بیورورپورٹ) مرکز قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(۱ٓج) 15 نومبر بروز جمعہ کو فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ یہ قرعہ اندازی رواں سال کی 31 ویں اور مجموعی طورپر80ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔
انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل ۱ٓباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب انعام یافتگان کا چناؤ کیا جائے گا۔