سٹیل مل،جون2020تک ضمنی گرانٹ کی مد میں 4ارب منظور

      سٹیل مل،جون2020تک ضمنی گرانٹ کی مد میں 4ارب منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وفاقی کابینہ سے اسٹیل مل کیلئے جون 2020تک ضمنی گرانٹ کی مد میں 4ارب روپے سے زائد کی منظوری کے بعد ادارے کے ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے رقم منظور کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے 17ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں اسٹیل مل کے ملازمین کو رواں مالی سال جون2020تک تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 4ارب9کروڑ70لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی تا کہ ادارے کی بندش کے باوجود ملازمین کو باقاعدگی کے ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے بھی اپنے اجلاس میں ملازمین کو باقاعدگی کے ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب وزارت صنعت و پیداوار کی درخواست پر فنانس ڈویژن نے اسٹیل مل ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے 34کروڑ90لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے،اس سے قبل فنانس ڈویژن اسٹیل مل ملازمین کو ستمبر کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے بھی لون کی منظوری دے چکی ہے۔

مزید :

کامرس -