محمدشہباز جمیل کو زرعی ترقیاتی بنک کے صدر بننے پر مبارکباد

  محمدشہباز جمیل کو زرعی ترقیاتی بنک کے صدر بننے پر مبارکباد

  



اسلام آباد (این این آئی)زرعی ترقیاتی بنک کے مزدور رہنماؤں ملک شمیض اعوان،ذوالفقار تنولی، چوہدری عمران،بشیر احمد،رانا جاوید،رانا محمد اکبر و دیگر نے محمد شہباز جمیل کو زرعی ترقیاتی بنک کے صدر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار بنکار کو زرعی بنک میں تعینات کیا ہے،ان کا شمار شعبہ بنکاری کے صف اول کے سینئر افسران میں ہوتا ہے اور وہ گزشتہ ستائیس سال سے اس شعبہ سے وابستہ اور شاندار تعلیمی ریکارڈ کے حامل ہیں انہوں نے برطانیہ کے مانچسٹر بزنس سکول سے انٹرنیشنل بزنس اینڈ منیجمنٹ میں ماسٹر آف سائنس کی سپیشل ڈگری اور یونیورسٹی ادٹونیڈو اوہائیو امریکہ سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس کی بھی ڈگری حاصل کر رکھی ہے،ان کے وسیع تجربے سے یہ بنک جلد ترقی کی منازل طے کرے گا،اس موقع پر انھوں نے زرعی ترقیاتی بنک کے صدر محمدشہباز جمیل کو اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : کامرس