سی فوڈ انڈونیشیاء میں پسند کی جانے والی غذا ہے،توتاک پری آنامٹو 

سی فوڈ انڈونیشیاء میں پسند کی جانے والی غذا ہے،توتاک پری آنامٹو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)کراچی میں تعینات ریپبلک آف انڈونیشیا ء کے قونصل جنرل توتاک پری آنامٹو نے کہا ہے کہ سی فوڈ انڈونیشیاء میں پسند کی جانے والی غذا ہے۔سی فوڈ پاکستا ن کی طرح انڈونیشیا ء کے سمندر اور دریاؤں میں بھی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے اور ہمار ا ملک بھی سی فوڈ دیگر ممالک کو برآمد کر کے زرمبادلہ کماتا ہے وہ بیچ لگثری ہوٹل میں منعقدہ سی فوڈ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل  کاٹسو نوری آشیدہ (نوری)،روس کے قونصل جنرل الیکزنڈر خوزن اور آواری ہوٹل گروپ کے کارپوریٹ ڈائریکٹر وجنرل مینیجر بیچ لگثری ہوٹل عظیم قریشی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔تقریب میں دیگر ملکوں کے سفارت کاروں اور اعلی شخصیات نے شرکت کی انڈونیشیاء کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیاء کے سی فوڈ الگ الگ ذائقے میں تیار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک سیاحت کے شعبے میں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔جس سے معشیت مضبوط ہورہی ہے۔انہوں نے بیچ لگثری ہوٹل کی ا نتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ فیسٹیول لوگوں سے ملاقات کا بھی ذریعہ ہے جو ڈیشز یہاں رکھی گئی ہیں وہ ذائقہ دار بھی ہیں جاپا ن کے ڈپٹی قونصل جنرل نے کہا کہ سی فوڈ سردی بھگانے والی غذا ہے پاکستان کی مچھلی کے علاوہ جھینگے اور لوبسٹر(کیکڑے)دنیا بھر میں مانگ ہے۔انہوں نے کہا کہ بیچ لگژری کی جانب سے پاکستان کے علاوہ مختلف ممالک کے فوڈ فیسٹیول سجانے کا مقصد لوگوں کو دیگر ممالک کے کھانوں سے لطف اندوز کرنا ہے۔روس کے قونصل جنرل نے کہاکہ پاکستان اور اس کے درمیان تعلقات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔روس پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی فوڈ فیسٹیول میں جو ڈیشز رکھی گئی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی سی فوڈ اتنا ذائقہ دار ہوتا ہے۔اسے نہ کھا کر لوگ کمی محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک میں بھی پاکستانی سی فوڈ کی ڈیمانڈ ہے۔ہوٹل کے جنرل مینیجر عظیم قریشی نے کہا کہ یہ سی فوڈ فیسٹیول آئندہ سال مارچ تک جاری رہے گا کراچی میں رہنے والے لوگ مناسب قیمت پر ان کھانوں کے مختلف ذائقے حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آواری ہوٹل گروپ حکومت کے ویژن کے مطابق سیاحت کے شعبے کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کررہا ہے۔آواری ہوٹلز کی شاخیں ملک بھر میں پھیل چکی ہے اور دبئی میں بھی آواری ہوٹل نے اپنی برانچ قائم کی ہے۔قبل ازیں انڈونیشیاء کے قونصل جنرل نے فیتا کاٹ کر فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

مزید :

کامرس -