ڈائریکٹر فیصل عمر ترک نے بھی سلور سکرین کی طرف قدم بڑھادیئے

ڈائریکٹر فیصل عمر ترک نے بھی سلور سکرین کی طرف قدم بڑھادیئے

  



لاہور(فلم رپورٹر) ٹی وی کے نوجوان ڈائریکٹر فیصل عمر ترک نے بھی سلور سکرین کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصل عمر ترک کئی ڈرامے پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن بھی دے چکے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ان کی ڈائریکشن میں بنائے گئے ڈرامے”چمپا اور چنبیلی“ نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی جبکہ حال میں آن ایئر ہونے والے ان کی پروڈکشن کے ڈرامے”کورنگی کے سترنگی“ کو بھی بہت پسند کیا گیا۔

چھوٹی سکرین پر کامیابی کے بعد فیصل عمر ترک اب بڑی سکرین کی طرف قدم بڑھانے جارہے ہیں

اور ان کے پراجیکٹ کا نام”افرا تفریح“ ہے جس کے پروڈیوسر وہ خود ہیں جس کے علاوہ فلم کی ڈائریکشن بھی وہی دیں گے۔فیصل عمر ترک نے بتایا کہ ان دنوں کاسٹ فائنل کی جارہی ہے جو دو ہفتے تک لاک ہوجائے گی جس کے بعد میڈیا کو اس کی تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کراچی اور لاہور کے علاوہ بنکاک میں بھی ہوگی۔ یہ فلم کامیڈی،رومانس اور ایکشن کا امتزاج ہے۔

مزید : کلچر