شالیمار تھیٹر آج سے آفرین خان کے نئے ڈرامہ ”لوّ کونیکشن“کا آغاز

شالیمار تھیٹر آج سے آفرین خان کے نئے ڈرامہ ”لوّ کونیکشن“کا آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں آج سے آفرین خان کے نئے ڈرامہ ”لوّ کونیکشن“کا آغاز ہوگا۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق اوررائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔”لوّ کونیکشن“کے دیگر فنکاروں میں ذویا،شیزہ بٹ،مختار چن، اسد مکھڑا،عقیل حیدر،شجر عباس اور کاشف چن شامل ہیں۔آفرین خان نے اس ڈرامے کے لئے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں جن کے بارے میں ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ یہ ڈانس آئٹم دیکھنے والوں کو مدتوں ہاد رہیں گے۔آفرین خان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں کے لئے کچھ منفرد اور ہٹ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے میرے ڈراموں کی کامیابی پرستاروں کی محبت اور پیار کا نتیجہ ہے۔

مزید : کلچر