جنید خان کی نئی ڈرامہ سیریل ”کشف“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  جنید خان کی نئی ڈرامہ سیریل ”کشف“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ایک کے بعد ایک مقبول ترین ڈراموں میں اپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے باصلاحیت اداکار جنید خان نے ایک بار پھر مومنہ درید کے نئے پراجیکٹ "کشف"میں جلوہ گرہونے کی حامی بھرلی ہے، ڈرامے میں جنید خان کے مد مقابل حرا مانی اداکارہ کے جوہر دکھائیں گی۔ اس حوالے بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی ہدایات رواں سال ہم ٹی وی کے مقبول ترین پروجیکٹ "خاص“کے ہدایات کار دانش نواز نے دیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سن یارا میں دانش نواز اور حرا مانی کے ساتھ کام کرنا سنسنی خیز بات ہے، مجھے خوشی ہے کہ اس پروجیکٹ میں دونوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جنید خان کا کہنا تھا کہ "کشف"ایک حیرت انگیز طور پر ایک شاہکار ہے۔

مزید :

کلچر -