ٹی وی میری اولین ترجیح ہے اداکارہ صائمہ اظہر

      ٹی وی میری اولین ترجیح ہے اداکارہ صائمہ اظہر

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ شوبز میں سفارش کی بجائے محنت اور فن آگے بڑھنے میں زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے،مجھے میرے کام کی وجہ سے نہ صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ عزت اور احترام بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فنکار سفارش کے ذریعے کتنے پراجیکٹ حاصل کر لے گا اور ایک نہ ایک دن اسے سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میرے خیال کے مطابق شوبز میں آپ کی محنت اور اس کے ساتھ آپ کا فن آپ کو آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور یہی ترقی کا بہترین راستہ ہے۔ صائمہ اظہر نے کہا کہ ٹی وی میری اولین ترجیح ہے اور اب تک جتنا بھی کام کیا ہے میرے پرستاروں کی جانب سے اسے خوب سراہا گیا ہے جو میری خوش قسمتی ہے۔

مزید : کلچر