ہدایتکار قیصر پیا کے ڈرامے”سوہرا تے جوائی“ کی کینیڈا میں دھوم

  ہدایتکار قیصر پیا کے ڈرامے”سوہرا تے جوائی“ کی کینیڈا میں دھوم

  



لاہور(فلم رپورٹر)”سوہرا تے جوائی“نے کینیڈا میں دھوم مچادی،تفصیلات کے مطابق ہدائتکار قیصرپیا ان دنوں کینیڈا کے ٹورپرہیں جہاں پر ان کی ہدایات میں نیا ڈرامہ”سوہرا تے جوائی“ پیش کیا جارہاہے اس ڈرامے میں پاکستان سے شاہد خان،ظفرارشاد،طاہر نوشاد،اداکارہ کومل و دیگر آرٹسٹ کام کررہے ہیں ان دنوں اس ڈرامے کو بے حدپسندکیا جارہاہے اس ڈرامے کو کینیڈا میں افضل بٹ اور کینیڈا سے رانا مقصود پیش کررہے ہیں۔ قیصر پیا نے بتایا کہ ان کے ڈرامے”سوہرا تے جوائی“ کو بیحد پذیرائی مل رہی ہے اور ان کے ہر شومیں پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر ممالک کے لوگ بھی دیکھنے آرہے ہیں اور پسند کررہے ہیں۔

مزید : کلچر