گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ آج لاہورجم خانہ میں شروع ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ آج سے لاہورجم خانہ گالف کلب میں شروع ہوگا،، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 330 گالفرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔لاہور جمخانہ گالف کلب میں 36 ویں گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،، اس موقع پر کنوینئر گالف لاہور جم خانہ شوکت جاوید، ملت ٹریکٹرز کے احسن عمران،سی ای او ملت ٹریکٹرز سید عرفان عقیل نے شرکت کی،، ٹورنامنٹ 15 سے 17 نومبر تک لاہور جم خانہ گالف کورس میں ہوگا،، تین روزہ ٹورنامنٹ میں پانچ کیٹگریز امیچورز، سینئرز، ویٹرنز، لیڈیز اور جونیئرز کے مقابلے ہونگے، ٹورنامنٹ میں ہول ان ون کرنے والے کو ٹریکٹر دیا جائے گا،، ٹورنامنٹ کی ٹرافی بیسٹ نیٹ سکور پر دی جائے گی جبکہ سردار مراد خان اعزاز کا دفاع کرینگے،، ٹورنامنٹ میں 330 سے زائد گالفرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب کی شرکت متوقع ہے۔