انگلینڈ کیخلاف سیریز‘ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا اعلان

انگلینڈ کیخلاف سیریز‘ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا اعلان

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملائشیا میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائشیا کے لیے روانہ ہوگا۔ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے حتمی اسکواڈز کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔ممکنہ کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی